15 اپریل 2012 - 19:30

نيويارک ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں پر پوليس نے حملہ کيا اور متعدد افراد کو گرفتار کر ليا۔

ابنا: يہ جھڑپيں سنيچر کے روز اس وقت شروع ہوئيں جب مظاہرين نے نيويارک کے شيئر مارکٹ کي اختتامي گھنٹي نہيں بجنے دي اور فيڈرل ہال کي سيڑھيوں پر دھرنا ديکر بيٹھ گئے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ پوليس نے اس مظاہرے اور جھڑپ کو ميڈيا ميں آنے سے روکاـ ادھر اطلاعات ہيں کہ سماجي عدم مساوات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وال اسٹريٹ پر قبضہ تحريک کے افراد وال اسٹريٹ اور مختلف بينکوں کے سامنے فٹ پاتھ پر راتيں گزار رہے ہيں۔ 

گزشتہ سال کے آخري ايام ميں پوليس نے زکوٹي پارک ميں نصب مظاہرين کے خيمے اکھاڑ ديئے تھے جس کے بعد مظاہرين نے يہ نئي اسٹريٹيجي اختيار کي ہے۔ امريکا ميں سرمايہ داري نظام کے مخالفين کا نعرہ ہے کہ  ہم ننانوے فيصدي ہيں جو ملک کي تمام ثروت پر  قابض ايک فيصدي لوگوں سے خود کو الگ کرنا چاہتے ہيں۔ قبضہ کرو تحريک سترہ ستمبر سن دو ہزار گيارہ کو شروع ہوئي اور عوام نے بڑے پيمانے پر پھيلي بد عنواني اور سماجي و اقتصادي عدم مساوات کے خلاف وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نعرے کے ساتھ اپني مہم کا آغاز کيا۔.......

/169